موٹرسائیکل چلانے کی ٹپس جو آپ کو کوئی نہیں بتائے گا

موٹر سائیکل کو ہماری روز مرہ زندگی میں انتہائی اہمیت حاصل ہے لیکن اس کو پیش آنے والے حادثات انتہائی مہلک ہوتے ہیں یہ وجہ ہے کہ اسے شیطانی سواری بھی کہا جاتا ہے۔ ہمارے ہاں خواتین موٹرسائیکل سواروں کی تعداد بہت زیادہ نہیں عام طور پر انہیں اپنوں کے ساتھ پیچھے بیٹھ کر سفر طے کرنا پڑتا ہے۔ ایسی صورت میں مرد ڈرائیورصاحبان کی ذمہ داری مزید بڑھ جاتی ہے چونکہ ایک اور زندگی یا کئی زندگیاں اس ایک شخص پر انحصار کر رہی ہوتی ہیں۔
سب سے پہلے موٹر سائیکل سواروں کو چاہیے کہ وہ ہر صورت تمام ٹریفک قوانین کی آگاہی حاصل کریں اور پاکستان کی سڑکوں پر انکا عملی مظاہراہ کرتے ہوئے ان سڑکوں کو اور اپنی زندگیوں کو محفوظ بنائیں۔ مندرجہ ذیل نقات پر عمل پیرا ہو کہ آپ بہتر اور محفوظ طریقہ سے اپنی روز مرہ زندگی میں موٹر سائیکل کے سفر کو انجام دے سکتے ہیں۔

محتاط ڈرائیونگ کریں

ہمیشہ باقی ڈرائیوروں کی نظر میں رہیں تاکہ وہ آپ کو بآسانی دیکھ سکیں، موٹر سائیکل کے زیادہ تر حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے وقت پیش آتے ہیں۔ ہمیشہ تمام انڈیکیٹرز درست حالت میں رکھیں اور یقینی بنائیں کہ رات کے وقت موٹر سائیکل کی ہیڈ لائیٹس صحیح کام کرتی ہوں۔ اندھا موڑ کاٹتے وقت احتیاط برتیں اور اگلی گاڑی کو نقل و حرکت سے با خبر رہیں۔ اپنی لین تبدیل کرتے وقت انڈیکیٹر کا استعمال کریں اور انتہائی بائیں لین میں چلیں۔ اوور سپیڈنگ اور مقابلہ بازی سے اجتناب برتیں۔ ون ویلنگ جیسے مہلک کھیل سے خود کو اور اپنے پیاروں کو دور رکھیں۔

مہارت کو بروائےکار لائیں

اپنی سواری کی بابت مکمل آگاہی حاصل کریں کہ اس کے تمام حصے کیسے کام کرتے ہیں اور کن صورتوں میں کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں یا متاثر ہو سکتے ہیں۔ اپنا موٹر سائیکل چلانے کا ڈرائیونگ لائسنس اپنی متعلہ اتھارٹی سے حاصل کریں اور اپنے سفر کو محفوظ بنانے کے لیے گاہے بگاہے روڈ سیفٹی کورسز میں حصہ لیا کریں۔

چوکنے رہیں اور محفوظ ڈرائیو کریں

اگر آپ کسی دوائی کے زیرِ اثر یا غنودگی میں ہیں تو ہر گز ڈرائیو نہ کریں یہ آپ کے ردِ عمل کو سست کر سکتی ہے اس لیے سفر شروع کرنے سے پہلے یقینی بنائیں کہ آپ سڑ پر چلنے کے لیے ہر طرح سے فٹ ہوں۔

موٹر سائیکل کا چیک اَپ

آپ کا موٹر سائیکل ہر لحاظ سے سڑک پر چلنے کے لیے فٹ ہو اگر آپ کے بائیک کو ورکشاپ جانے کی ضرورت ہے تو بالاٰ تاخیر اسے لے جائیں۔ سفر شروع کرنے سے پہلے مندرجہ ذیل چیزوں کو چیک کر لیں:۔
ٹائروں کو دیکھ لیں کہ اِن پر کوئی کریک یا چیز نہ چبھی ہوئی ہو۔ ٹائروں میں ہوا کا کم یا زیادہ دباوؑ اسے پھٹنے کی طرف لیکر جا سکتا ہے۔
کھڑے موٹر سائیکل کے نیچے پیٹرول یا تیل کے گرے ہونے کے نشانات کا جائزہ لیں۔
موٹر سائیکل کی تمام لائیٹس، ہیڈ لائیٹس، ٹیل لائیٹس، انڈیکیٹرز اور ہائی یا لو بیم کرنے والے بٹن کو چیک کر لیں اور یقینی بنائیں کہ یہ تمام صحیح کام کر کر رہی ہوں۔
اپنے پٹرول کی مقدار کو ریزرو لگنے پر فوراً پورا کریں

موٹر سائیکل پر سوار ہونے کے بعد مزید کچھ چیزیں چیک کر لیں کہ
آپ نے صحیح کوالٹی کا منظور شدہ ہیلمٹ پہن لیا ہے
کلچ اور تھروٹل کو چیک کر لیں کو وہ ٹھیک طریقے سے واپس جا رہے ہوں
پیچھے دیکھنے والے آئینوں کو لازمی لگوائیں اور سفر سے پہلے ایڈجسٹ کر لیں
اگلی اور پچھلی بریک لگا کر دیکھ لیں کہ وہ کمزور تو نہیں اور یقین کر لیں کہ وہ ٹھیک کام کر رہی ہوں
موٹر سائیکل کے ہارن کو ٹیسٹ کر لیں
ان تمام باتوں پر عمل پیرا ہو کر آپ اپنے سفر کو محفوظ بنا سکتے ہیں امید ہے آپ یہ تفصیلات اچھی لگی ہوں گی تو اس اپنے پیاروں کے ساتھ شئیر ضرور کرں تاکہ وہ بھی مستفید ہو سکیں۔

Shopping cart