میں اپنا ڈرائیونگ لائسنس کیسے حاصل کروں؟

ہمارے ہاں کم و بیش ہر دوسرے گھر میں موٹر سائیکل یا گاڑی موجود ہے جو اکثر و بیشتر سڑکوں پر رواں دواں رہتی ہیں۔ سڑک چونکہ عوام الناس کی جگہ ہے لہٰذا کوئی بھی شخص یہاں گاڑی نہیں چلا سکتا جب تک وہ اپنا مستند ڈرائیونگ لائسنس حاصل نہ کر لے۔

بہت سے افراد کے پاس لائسنس کا نہ ہونا انکی علم کی کمی یا معلومات کا نہ ہونے کے سبب ہے۔ آج ہم آپکو لائسنس حاصل کرنے کا مکمل طریقہ کار بتائیں گا تاکہ آپ اپنی اور دوسروں کی بھی رہنمائی کر سکیں۔

ملک کے قوانین کی روشنی میں کوئی شخص جب تک اٹھارہ سال کا نہیں ہو جاتا وہ اپنا لائسنس حاصل نہیں کر سکتا مطلب کہ وہ سڑک یا کسی عوام الناس کی جگہ پر گاڑی یا موٹرسائیکل نہیں چلا سکتا۔ جیسے ہی آپکی عمر اٹھارہ سال ہو جائے آپکو چاہیے کے آپ متعلقہ ڈرائیونگ لائسنسنگ اتھارٹی سے رابطہ کریں اور اس کو حاصل کرنے کے طریقہ کار کا آغاز کریں۔ یاد رہے کے آپ کا اپنا ضلع آپ کی لائسنسگ اتھارٹی ہے یا آپ کے قومی شناختی کارڈ پر مستقل یا عارضی پتہ کے اندارج والے اضلاع آپ کے متعلقہ اضلاع ہیں۔

سرکاری ملازمین جن کی پوسٹنگ دیگر اضلاع میں ہو وہ اپنے محکمہ کی توسط سے اپنا ڈرائیونگ لائسنس وہاں سے بنوا سکتے ہیں۔ جس کے لیے محکمانہ سروس کارڈ اور لیٹر کی ضرورت پیش آتی ہے۔ لائسنس کے حصول کے لیے سب سے پہلے آپ کو لرنر ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنا پڑتا ہے جس کی تحت آپ گاڑی سیکھ سکتے ہیں اور پھر اپنے مقررہ وقت کے بعد ٹیسٹ دے کر اپنا مستقل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکتے ہیں۔ لرنر حاصل کرنے کے لیے آپ کو درکار کاغذات درج ذیل ہیں جو آپ اپنے ہمراہ لیکر جائیں گے۔

اصل شناختی کارڈ 1
اصل شناختی کارڈ کی دو عدد فوٹو کاپیز 2
پوسٹ آفس کے لائسنسگ ٹکٹ دو عدد 3
سرکاری ملازم ہونے کی صورت میں محکمانہ سروس کارڈ 4
سرکاری ملازم ہونے کی صورت میں محکمانہ سروس لیٹر 5
مستقل لائسنس بنوانے کی صورت میں اپنا لرنر لائسنس 6

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کئی لائسنسنگ اتھارٹیز نے پیپر فری سروس کا آغاز کر دیا ہے یعنی آپ کو صرف اپنے شناختی کارڈ کے ہمراہ جانے کی ضرورت ہے اور آپ کے تمام کاغذات ون ونڈو پر مکمل ہو جاتے ہیں تاہم پھر بھی ہم آپ سے کہیں گے کہ اپنے مکمل کاغذات ہمراہ لیکر جائیں تاکہ آپ کو لائسنسنگ سینٹر میں کسی قسم کی کوفت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

کسی بھی لائسنسگ سینٹر میں جانے سے پہلے آپ کو چاہیے کہ اس کے اوقاتِ کار اور اپنے مقررکردہ ایام کے بارے میں جانکاری حاصل کر لیں اور پھر بذاتِ خود تشریف لے جائیں کیونکہ آپ کی غیرحاضری کی صورت میں آپ کا کام نہیں ہو سکتا۔ امید ہے آج کا آرٹیکل آپ کی رہمنائی کرے گا آئندہ ہم آپ کو لائسنس کے ٹیسٹ اور طریقہ کار کے بارے میں مزید تفصیل بتائیں گے ۔ پوسٹ اچھی لگے تو اپنے دوستوں اور فیملی سے شئیر کرنا نہ بھولیے گا۔

1 Comments

  • Zaburdust, outstanding post. It is very useful for avery one.

Comments are closed.

Shopping cart